23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نیو
کراچی ٹاؤن کے 5G میں قائم جامع مسجد الخضراء میں شعبہ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کا مدنی مشورہ منعقد ہو
اجس میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ناظمین کی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ عرفان عطاری نے ”کامیاب
انسان کون“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدارس المدینہ کے نظم و
ضبط اور تعلیم میں بہتری کے متعلق گفتگو
کی۔
اسی طرح
نگرانِ شعبہ نے احساسِ ذمہ داری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے منصب کے
مطابق دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)