15 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ
سندھ کے شہر کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صدر کابینہ کے مدرسین، ناظمین، ڈسٹرکٹ نگران اور
ٹاؤن نگران کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کے ذمہ دار عرفان عطاری نے ’’تعلیم‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رمضان عطیات اور تعلیم میں نمایاں
کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:وقاص علی عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ساؤتھ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)