18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
ُالمدینہ شارٹ ٹائم کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کی
جامع مسجد نور علی شاہ بخاری اورنگی ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ
ڈسٹرکٹ اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس عرفان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو تعلیمی معیار
میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف ایونٹس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریجن
ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ : ڈسٹرکٹ ذمہ دار وصی اللہ عطاری
، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )