
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ
المدینہ شعبہ جز وقتی کے تحت 2 اکتوبر2019ء کو مدرستہ المدینہ فیضان زم زم بلدیہ ٹاؤن
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جزوقتی مدرسین و ناظمین نے شرکت
کی۔ نگران مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے”مدرستہ المدینہ
میں نظام تعلیم و اخلاقیات کو بہتر کرنے کے لئے ایک مدرس کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں
اور کس انداز سے یہ ذمہ داری پوری کرنی ہے“کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد عرفان
عطاری، مجلس مدرستہ المدینہ شعبہ جز وقتی)

گودھرا نیو کراچی میں مجلس مدرستہ
المدینہ جز وقتی ساوتھ اور ایسٹ زون کراچی ریجن میں نئے ناظم مقرر کرنے کےلئے چار
روزہ نظامت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ میں نظام ِتعلیم و اخلاقیات
کو بہتر کرنے کےلئے ،ایک ناظم کی کیا کیا ذمّہ داریاں ہیں اور کس انداز سے یہ ذمہ
داری پوری کرنی ہے اس کا تمام تحریری مواد نئے ناظمین کو پڑهایا اور سمجهایا گیا
اور اس کورس کے اختتام پر امتحان کے حوالے سے بھی شرکاکو آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:محمد عرفان عطاری،
مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)
 - Copy.jpeg)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت گلشن
اقبال کراچی میں اجلاس ہوا جس میں گلشن
اقبال کابینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔
نگران مجلس جزوقتی نے میں ناظمین کو تعلیمی و اخلاقی کیفیت ممتاز کر نےاور مدارس میں
بچوں کو نیک کام رسالے کا پابند بنانے اور
خود کفالت کے حوالےسے نکات دیئے۔