دعوت
ِا سلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی نےنواب شاہ ،ٹنڈو آدم اور شہداد پور کابینات کے جزوقتی مدرسین کوتعلیم،خوفِ خدا ، اور خود کفالت کے موضوع پر مدنی پھول
دئیے۔(رپورٹ:ارسلان
عطاری، زون ناظم نواب شاہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے
تحت پچھلے دنوں اورنگی کابینہ کے ناظمین
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ سینٹرل
زون کراچی کے زون ناظم نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے، بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے، سرپرستوں اور بچوں کو مدنی مذاکرہ میں
شرکت کرنے کا ذہن دینے، مدارس کوخودکفیل
کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور ٹیلی تھون مہم میں بھرپور حصہ لینے
کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد بغداد رضا عطاری،زون ناظم ساؤتھ سینٹرل زون کراچی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے
تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں
6نومبر2019ء کو مدرسین کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں تعلیمی کارکردگی و اخلاقی
کارکردگی ممتاز کرنے اور ٹیلی تھون کے لئے
بھر پور کوشش کرنے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے
تحت 6نومبر2019ء کو نیو کراچی کابینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ناظم مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی نے شرکا کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور اس مرتبہ کے ٹیلی تھون مہم میں
زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے
اہداف طے کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن میں اجتماعی طور پر لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کے کیمپ
بھی لگائے گئے۔ مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی کے ذمہ داران نے اپنی مجلس کا کیمپ
لگایا اور اجتماعِ پاک میں آنے والے والے عاشقانِ رسول کو اپنی مجلس کے بارے میں
تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اپنے بچوں کو
قراٰنِ پاک کی درست تعلیم کے لئے مدرستہ
المدینہ جزوقتی میں داخل کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ،قاری جاوید، ملتان
ریجن، مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت22اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
سمندری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ کے مدنی عملے اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے ، بچوں
کی اخلاقی تربیت کرنے اور بچوں کے سرپرستوں کو مدنی مذاکرے میں شرکت
کروانے کا ذہن دیا اور مدنی عطیات کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد
عرفان عطاری، نگران مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی)
15اکتوبر
2019ء کو مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ناظمین، مدرسین سمیت دیگراسٹاف نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ
المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کی اور
تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےاپنے طلبہ کو ماں باپ کا ادب کرنے اور سرپرستوں
کےساتھ مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیااور 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی
تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد عرفان عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ )
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت 15اکتوبر 2019ء کو
حیدرآباد کی جامع مسجد زم زم میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ناظمین، مدرسین سمیت دیگر عملے نے شرکت کی ۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ
المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کی اور
تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد
عرفان عطاری، نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ )
دعوتِ اسلامی کی مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت 9اکتوبر 2019ء بروز بدھ حیدرآباد زون فیضان
زم زم مسجد میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے
نگران مجلس نے مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ناظمین کا اجلاس لیا۔ ناظمین کو تعلیمی کیفیت
ممتاز کرنے کاذہن دیا اور بچوں کی اخلاقی
تربیت کرنے، ماں باپ کا ہاتھ چومنے، ہفتہ وار جمعرات اجتماع میں شرکت کرنے اور
سرپرستوں اور بچوں کو مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور مدنی عطیات کے
اہداف دیئے اور مدارس خود کفیل کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور ٹیلی تھون مہم میں بھرپور حصہ لینے
کے اہداف دیئے۔ (نگران مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی محمد عرفان
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ شعبہ جز وقتی کے
تحت 8 اکتوبر 2019ء کو کراچی ایسٹ زون میں واقع مدرستہ المدینہ جزوقتی گلشن محمدی
مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جزوقتی کے مدرسین و ناظمین نے شرکت کی۔نگران مجلس مدرسۃ
المدینہ جزوقتی نے خوف خدا اور طریقہ تدریس
کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیمی معیار کو مزید ممتاز کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد عرفان عطاری، نگران مجلس
مدرسۃ المدینہ جزوقتی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ
المدینہ شعبہ جز وقتی کے تحت 2 اکتوبر2019ء کو مدرستہ المدینہ فیضان زم زم بلدیہ ٹاؤن
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جزوقتی مدرسین و ناظمین نے شرکت
کی۔ نگران مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے”مدرستہ المدینہ
میں نظام تعلیم و اخلاقیات کو بہتر کرنے کے لئے ایک مدرس کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں
اور کس انداز سے یہ ذمہ داری پوری کرنی ہے“کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد عرفان
عطاری، مجلس مدرستہ المدینہ شعبہ جز وقتی)
گودھرا نیو کراچی میں مجلس مدرستہ
المدینہ جز وقتی ساوتھ اور ایسٹ زون کراچی ریجن میں نئے ناظم مقرر کرنے کےلئے چار
روزہ نظامت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ میں نظام ِتعلیم و اخلاقیات
کو بہتر کرنے کےلئے ،ایک ناظم کی کیا کیا ذمّہ داریاں ہیں اور کس انداز سے یہ ذمہ
داری پوری کرنی ہے اس کا تمام تحریری مواد نئے ناظمین کو پڑهایا اور سمجهایا گیا
اور اس کورس کے اختتام پر امتحان کے حوالے سے بھی شرکاکو آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:محمد عرفان عطاری،
مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)