
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت نگران مجلس نے کراچی ریجن کورنگی کی جامع
مسجد گلشنِ محمدی میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی ایسٹ زون کے ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں شرکا کو تعلیمی نصاب
،تعلیم کو ممتاز کرنے اور بچوں کے سرپرستوں سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔مشورے کے
اختتام پر ٹیلی تھون میں اچھی کارکردگی پر تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد
عرفان عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جز وقتی کے تحت ڈہر کی کابینہ کے تین مدارس میں مدرسہ جائزہ کا سلسلہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا۔تعلیم ممتاز کرنے
اور ٹیلی تھون کے لئے صدقہ و عطیات بکس لگانےذہن دیا نیز بچوں کی تعلیمی اور اخلاقیاتی مدنی نصاب کو چیک کیا اور بچوں کا مدنی حلقہ بھی لگایا۔(نعمان عطاری ،رکن زون)


دعوتِ اسلامی کے تحت 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے تحت ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی بستے کا انعقا د کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت زون ذمہ دار نے شرکت کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے فنڈ جمع کئے۔(رپورٹ،بغداد رضا عطاری، زون ذمہ دار، مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ جزوقتی کے تحت 19نومبر2019ء
کو سکھر کابینہ میں مدرسین و ناظمین کا
مدنی مشورہ ہواجس میں رکنِ زون نے شرکا کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدرسۃ المدینہ کے تعلیمی معیار کو
مزید بہتر کرنے نیز اس مرتبہ کے ٹیلی تھون کےلئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،نعمان عطاری رکن زون،سکھر)

18نومبر بروز پیر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃالمدینہ جزوقتی کےتحت غازی پورمیں قائم مدرسۃالمدینہ جز وقتی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار نے بچوں کی اصلاح، اخلاق اور عادات کے متعلق نکات بیان کئے۔مدنی حلقے میں مدرسین
اور مدرسے کے بچوں نےشرکت کی سعادت حاصل
کی۔ نگران نے مدرسین کو کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیلی تھون کے لئے کاوشیں بڑھانے کا ذہن دیا۔(قاری جاوید عطاری ریجن ذمہ دار)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے تحت پچھلے دنوں ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں ناظمین
کا مدنی مشورہ ہواجس میں مدرستہ المدینہ
جز وقتی ساؤتھ سینٹرل زون کے کابینہ ناظمین نے شرکت کی ۔ نگرانِ زون مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی نے شرکا کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم کےلئے بھر پور تیاریاں کرنے
نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،بغداد رضا عطاری، زون ذمہ مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے تحت پچھلے دنوں کراچی میں واقع مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی
میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہو اجس میں
مدرسین اور ناظمین نے شرکت کی۔ نگرانِ زون مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی نے
شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون
جمع کرنے کے اہداف طے کئے نیز بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کی ضرورت و اہمیت سے
متعلق بھی نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،بغداد
رضا عطاری، زون ذمہ مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے تحت پچھلے دنوں شہداد
پور میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضان زم زم
کا مدرسہ جائزہ ہوا جس
میں ناظمِ زون مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی نے طلبۂ کرام سے قراٰن پاک سنا
اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کی ۔ ناظمِ زون مجلس مدرسۃ
المدینہ جز وقتی نے بچوں کا تربیتی حلقہ بھی لگایا جس میں تعلیمی معیار بہتر کرنے اور مسجد کے آداب پر نکات پیش کئے۔(رپورٹ، محمد ارسلان عطاری، ناظمِ زون مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ جز وقتی کے تحت پچھلے دنوں فیض
عطار مسجد نیو کراچی میں ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار مجلس مدرسۃ المدینہ
جز وقتی نے نیو کراچی کابینہ میں ذیلی
مشاورتوں کے سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول
سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اوراجتماع کی تیاریاں ، بیانات کے عنوانات ، لنگر
رضویہ کی ترکیب اورانتظامات کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،بغداد رضا عطاری، زون ذمہ مجلس
مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ جز وقتی کے تحت پچھلے دنوں مہاجر
کیمپ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں مدرستہ المدینہ نورالایمان میں مدرسین اور ناظمین کا
مدنی مشورہ ہواجس میں زون ذمہ دار مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ،بغداد رضا عطاری،
زون ذمہ مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)

دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت 12نومبر 2019ء کوتاندلیانوالہ پنجاب
کے مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں زون زمہ دار مدرسۃ المدینہ
جزوقتی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور طلبہ کو
چندہ بکس رکھنے، نماز کی پابندی کرنے اور ماں باپ کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔ زون ذمّہ
دار نے طلبائےکرام سے قراٰن پاک بھی سنے اور اچھی کارکردگی پر تحائف تقسیم کئے۔
حلقے کے اختتام پر رکنِ زون نے ڈویژن نگران سےمشاورت کی اور نئے مدرسۃ المدینہ
کھولنے پر بات چیت کی۔(رپورٹ: محمد عباس عطاری، زون زمّہ دار مجلس مدرستہ المدینہ
جزوقتی)