21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت 7جنوری2020ء
بروز منگل کو ٹنڈو آدم قطب مدینہ مسجد میں قائم مدرسہ قطبِ مدینہ کا مدرسہ جائزہ ہوا۔نگران مجلس
نے مدرسہ قطب مدینہ کا وزٹ کیا ۔ دورانِ وزٹ ناظم صاحب اور دیگر مدرسین سے ملاقاتیں
کیں اورمدرسے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسے کےبچوں کی تعلیمی
و اخلاقی معیار کوبہتر بنانے کے لئے مدنی
حلقہ لگایا جس میں مدنی انعامات کی اہمیت
اور عمل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور تعلیم ممتاز کرنے کیلئے اپنے وقت کو فضولیات
میں ضائع نہ کرنےسے متعلق تربیت کی گئی جبکہ
قواعد کے متعلق سوال وجواب کا سلسلہ بھی
ہوا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری، رکن زون جزوقتی مدرسہ المدینہ)