دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جز وقتی کے تحت 13 جنوری 2020ء بروز پیر شریف نیو کراچی
کابینہ جز وقتی ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ جز وقتی کے ناظمین صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون
ذمہ دار محمد بغداد رضا عطاری نے تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور سال 2020 ءکےلئے
اہداف طے کئے نیز گھریلو صدقہ بکس رکھوانے
سے متعلق بھی کلام ہوا۔(رپورٹ:بغداد
رضا عطاری، زون ذمہ اور رکن کا بینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ جز وقتی کے
تحت 11جنوری 2020ء بروز ہفتہ نیو کراچی کابینہ ساؤتھ سینٹرل زون میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں مساجد کے تحت چلنے والے مدارس
کے مدرسین و ناظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون ذمہ دار اسلامی بھائی نے ”اتفاق
زندگی ہے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے پیار و محبت سے رہنے کا درس دیا اور اصول و
ضوابط کی پاسداری کرنے، بچوں کو پکّے نمازی بنانےکا ذہن دیا نیز سال2020ء کے
لئےمدنی کاموں کے اہداف بھی مقرر کئے۔(بغداد
رضا عطاری، زون ذمہ اور رکن کا بینہ
مدرستہ المدینہ جز وقتی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ
المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت 7جنوری2020ء
بروز منگل کو ٹنڈو آدم قطب مدینہ مسجد میں قائم مدرسہ قطبِ مدینہ کا مدرسہ جائزہ ہوا۔نگران مجلس
نے مدرسہ قطب مدینہ کا وزٹ کیا ۔ دورانِ وزٹ ناظم صاحب اور دیگر مدرسین سے ملاقاتیں
کیں اورمدرسے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسے کےبچوں کی تعلیمی
و اخلاقی معیار کوبہتر بنانے کے لئے مدنی
حلقہ لگایا جس میں مدنی انعامات کی اہمیت
اور عمل کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور تعلیم ممتاز کرنے کیلئے اپنے وقت کو فضولیات
میں ضائع نہ کرنےسے متعلق تربیت کی گئی جبکہ
قواعد کے متعلق سوال وجواب کا سلسلہ بھی
ہوا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری، رکن زون جزوقتی مدرسہ المدینہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کےتحت
23دسمبر2019ءکو رکنِ زون نے سندھ کے شہر شکار پور کی جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں مدرسۃ المدینہ کا جائزہ لیا اور بچوں کی تعلیمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی ۔(رپورٹ: محمد نعمان عطاری، روکن ِزون مدرسۃ
المدینہ جزوقتی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ للبنین
جزوقتی کے تحت 21 دسمبر2019 ء بروز ہفتہ مدرسہ فیضان ِمدینہ بھٹ شاہ کا مدرسہ
جائزہ ہوا۔ اس موقع پررکن زون نے مدرسے کا
وزٹ کرتے ہوئےعملے سے ملاقات کی اور ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لئے مدنی
حلقہ بھی لگایا جس میں انہیں تعلیم ممتاز کرنے کیلئے اپنے وقت کو فضولیات میں ضائع
نہ کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے ، صاف
ستھرا لباس پہننے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
ارسلان عطاری،مدنی ریجن حیدرآباد نواب شاہ زون ناظم)
18 دسمبر2019 ء بروز بدھ کو رکنِ زون
اسلامی بھائی نے نواب شاہ زون، شہدادپور کابینہ، ڈویژن سکرنڈ فیضان مدینہ مدرسہ
المدینہ جزوقتی للبنین کا مدرسہ جائزہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں اپنے کپڑے ،عمامہ،
ٹوپی ، موزوں اور ناخنوں کی صفائی کا ذہن دیا ،سردی سے بچنے کی تدابیر پیش کیں اور
مدنی حلیہ ممتاز کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار مدنی کاموں کی بھرپور ترغیب
دلائی اور عمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔ (محمد ارسلان عطاری، مدنی ریجن حیدرآباد نواب شاہ زون
ناظم )
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت 16دسمبر 2019ء کوسندھ کے
شہر شہداد پور میں واقع مدرسۃ المدینہ
فیضانِ زم زم میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ اور مدنی
عملے نے شرکت کی۔رکنِ زون مدرسۃ المدینہ جزوقتی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ
کو اپنی تعلیمی کیفیت ممتاز کرنے اور وقت کی اہمیت کی اُجاگر کرتے ہوئے فضول کاموں
سے بچنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدارسلان عطاری،زون ناظم نواب شاہ)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ جزوقتی کےتحت سکھر کابینہ کی جامع مسجد مدینہ کے مدرسۃ
المدینہ جزوقتی میں بچوں کا مدنی حلقہ ہوا ۔ حلقے کے بعد مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے
ذمّہ دار اسلامی بھائی نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں بچوں کے تحریری کام
چیک ہوئےاور طلبہ کی اخلاقیات کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا ۔ شرکائے مشورہ نےشعبے
میں آنے والے مسائل کے حل پر بات چیت بھی کی۔(رپورٹ: نعمان عطاری رُکن زون مدرسۃ
المدینہ جزوقتی)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت 14دسمبر2019ءکوپاکستان کے علاقےغازی
پور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور
ڈویژن نگران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نےشرکا کی تربیت کی اور تعلیمی اور تنظیمی
نظام کو مزید مضبوط کرنے اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے حوالے بات چیت کی۔ (رپورٹ قاری جاوید عطاری، ریجن ذمّہ دار مجلس
مدرستہ المدینہ جزوقتی)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے
تحت 9دسمبر2019ء کوٹبہ سلطان پور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں
نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار نےوالدین کا ادب کرنے اور مدنی حلیہ کے حوالے سے تربیت
کی۔(قاری جاوید عطاری، ریجن ذمّہ
دارمجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت نگران مجلس نے کراچی ریجن کورنگی کی جامع
مسجد گلشنِ محمدی میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی ایسٹ زون کے ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں شرکا کو تعلیمی نصاب
،تعلیم کو ممتاز کرنے اور بچوں کے سرپرستوں سے رابطے میں رہنے کا ذہن دیا۔مشورے کے
اختتام پر ٹیلی تھون میں اچھی کارکردگی پر تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد
عرفان عطاری، نگران مجلس مدرسۃ المدینہ جز وقتی)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جز وقتی کے تحت ڈہر کی کابینہ کے تین مدارس میں مدرسہ جائزہ کا سلسلہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا۔تعلیم ممتاز کرنے
اور ٹیلی تھون کے لئے صدقہ و عطیات بکس لگانےذہن دیا نیز بچوں کی تعلیمی اور اخلاقیاتی مدنی نصاب کو چیک کیا اور بچوں کا مدنی حلقہ بھی لگایا۔(نعمان عطاری ،رکن زون)