دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت گزشتہ دنوں فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ مسجد شہداد پور نواب شاہ میں قائم مدرسۃالمدینہ جز وقتی کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ مدرسہ المدینہ جزوقتی للبنین ارسلان عطاری  نے مدرسہ کے اساتذہ سے ملاقاتیں کیں اور طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں تعلیم ممتاز کرنے اور وقت کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے سبقی اور منزل کی کیفیت ممتاز کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنے وقت کو فضولیات میں ضائع نہ کرنے کا ذہن دیا نیز قواعد کے متعلق سوال جواب کا سلسلہ ہوا اور مدنی کاموں کا ذہن دیا۔(رپورٹ: ارسلان عطاری، ناظم اعلیٰ جزوقتی مدرسہ المدینہ)