21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ للبنین
جزوقتی کے تحت 22فروری2020ء بروز ہفتہ مدرسۃالمدینہ جُز وقتی نور ِمصطفیٰ مسجد سعیدآباد
شہداد پور کا دورہ ہوا۔ ناظم اعلیٰ مدرسہ المدینہ جزوقتی للبنین ارسلان عطاری نے بچوں
کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں تعلیمی
و اخلاقی معیار ، مدنی حلیہ اور ادب کیساتھ بات کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز قواعد کے متعلق سوال جواب کا سلسلہ ہوا اورمدنی کاموں کا ذہن دیا۔اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائی نے مدرسے کے ناظم صاحب و معلمین سے ملاقاتیں کیں اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔(رپورٹ: ارسلان عطاری، ناظم اعلیٰ جزوقتی مدرسہ المدینہ)