دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی کے تحت 8 جون 2020ء بروز پیر ملتان میں  مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ جزوقتی کے مدرسین شریک تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی ملتان ریجن کے ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری اور ناظم قاری عبدالوحید عطاری نے مدرسین سے صدقہ بکس اور رمضان مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماہانہ سیلری خود کفیل کرنے پر مدرسین کو اہداف دیئے۔ ( رپورٹر۔ قاری محمد جاوید عطاری ریجن ذمہ دار مدرستہ المدینہ جزوقتی)


الحمد اللہ  عزوجل دعوت اسلامی تقریبا 200ممالک میں 107 شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام مدرسۃالمدینہ جزوقتی بھی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں دعوت اسلامی ۔ عاشقان رسول کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہے موجودہ صورت حال لاک ڈاؤن میں کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بچے مدرسہ آنے سے قاصر ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن پاک کی تعلیم کا سلسلہ اللہ کے فضل کرم سے آن لائن کی صورت میں جاری وساری ہے تاکہ قرآن پاک کی تعلیم سے منور ہونے والے طلبہ اس سعادت سے محروم نہ رہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کراچی ریجن کے مدرسۃالمدینہ جزوقتی ڈیفنس کابینہ میں مدرسین بچوں کو آن لائن قرآن کی تعلیم سے منور کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کے مناظر آپ تصویر کی صورت میں ملاحظہ فرما رہیں ہیں ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت 5جون2020ء بروز جمعۃالمبارک ملتان میں مدرسۃالمدینہ جزوقتی  ملتان ریجن کے ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری اور ناظم قاری محمد فیصل عطاری نے مدرسین کا مدنی مشورہ لیا جس میں صدقہ بکس اور رمضان مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماہانہ سیلری خود کفیل کرنے پر اہداف دیئے ۔ (رپورٹ:قاری محمد جاوید عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت ملتان ریجن جزوقتی کے ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری نے شجاع آباد زون کےقاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مدرسۃالمدینہ جزوقتی ملتان ریجن کے ذمہ دار قاری محمد جاوید عطاری نے قاری صاحبان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں میں مختلف اہداف طے کئے گئے اور  مدرسین نے 100 صدقہ بکس رکھوانے اور اپنے مدارس کو خود کفیل بنانے کی نیتیں پیش کیں۔ (رپورٹ:قاری محمدجاوید عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت 4جون2020ء بروز جمعرات ملتان خورد ٹمن اور بلکسر  کے مدارس کے قاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا، اس موقع پر مدرسۃالمدینہ جزوقتی اسلام آبادکے ریجن ذمہ دار محمد غضنفر عطاری نے قاری صاحبان کی تربیت کی۔ جبکہ تلہ گنگ میں قاری صاحبان سے الگ الگ ملاقات اور بات چیت کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدارس کو خود بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی اور اہداف دیئے گئے۔ (رپورٹ:محمد وقار عطاری، ناظم اعلیٰ مدرسۃالمدینہ جزوقتی پنڈی اسلام آباد اور واہ کینٹ زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ جزوقتی کے تحت 4جون2020ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھوڑ ضلع اٹک میں مدرسۃالمدینہ  جزوقتی اسلام آبادکے ریجن ذمہ دار محمد غضنفر عطاری اور ناظم محمد وقار عطاری نے مدرسین کا مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں صدقہ بکس اور رمضان مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسین کو ادارے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار عطاری، پنڈی اسلام آباد اور واہ کینٹ زون پر ناظم اعلیٰ مدرسۃالمدینہ جزوقتی)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت 3 جون 2020ء کو اسلام آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے مدرسین نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ریجن ذمہ دار محمد غضنفر عطاری  اور ناظم اعلیٰ محمد وقار عطاری نے شرکا کو صدقہ بکس ، رمضان مدنی عطیات کی کارکردگی اور ماہانہ سیلری خود کفیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدرسہ المدینہ جزوقتی کے تحت 9مارچ2020ء بروز پیر شریف سکھر زون میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مدرسہ المدینہ جزوقتی کےناظمین صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ نعمان عطاری نے شرکائے مشورہ کو تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کو خود کفالت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت گزشتہ دنوں فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ مسجد شہداد پور نواب شاہ میں قائم مدرسۃالمدینہ جز وقتی کا دورہ ہوا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ مدرسہ المدینہ جزوقتی للبنین ارسلان عطاری  نے مدرسہ کے اساتذہ سے ملاقاتیں کیں اور طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں تعلیم ممتاز کرنے اور وقت کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے سبقی اور منزل کی کیفیت ممتاز کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنے وقت کو فضولیات میں ضائع نہ کرنے کا ذہن دیا نیز قواعد کے متعلق سوال جواب کا سلسلہ ہوا اور مدنی کاموں کا ذہن دیا۔(رپورٹ: ارسلان عطاری، ناظم اعلیٰ جزوقتی مدرسہ المدینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسہ المدینہ للبنین جزوقتی کے تحت 22فروری2020ء بروز ہفتہ مدرسۃالمدینہ جُز وقتی نور ِمصطفیٰ مسجد سعیدآباد شہداد پور کا دورہ ہوا۔ ناظم اعلیٰ مدرسہ المدینہ جزوقتی للبنین ارسلان عطاری نے بچوں کے درمیان  مدنی حلقہ لگایا جس میں تعلیمی و اخلاقی معیار ، مدنی حلیہ اور ادب کیساتھ بات کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز قواعد کے متعلق سوال جواب کا سلسلہ ہوا اورمدنی کاموں کا ذہن دیا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مدرسے کے ناظم صاحب و معلمین سے ملاقاتیں کیں اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔(رپورٹ: ارسلان عطاری، ناظم اعلیٰ جزوقتی مدرسہ المدینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ جز وقتی کے تحت 15جنوری بروز بدھ بلدیہ کابینہ جز وقتی ساؤتھ سینٹرل زون فیضان بسم اللہ مسجد بلدیہ

میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدارس المدینہ جز وقتی کے ناظمین نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی محمد بغداد رضا عطاری زون ذمہ دار مدارس المدینہ جز وقتی تعلیمی و تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیتے ہوئے 2020 کے اہداف دیئے جس میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے حوالے سے کلام کیا ۔(رپورٹ۔ محمد بغداد رضا عطاری زون ذمہ دار مدارس المدینہ جز وقتی)


کراچی میں مدرسۃ المدینہ  جزوقتی کے ناظمین کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے تحت 14جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے صدر کابینہ کی جامع مسجد جیلانی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے ناظمین نے شرکت کی۔ مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے زون ذمّہ دار محمد بغداد رضا عطاری نے تعلیمی وتکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا اور شرکا کو آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری، زون ذمّہ دار مجلس مدرسۃ المدینہ جزوقتی)