مدرسۃالمدینہ
جزوقتی کے تحت کراچی ریجن کابینہ میں آن
لائن تعلیم قرآن کا سلسلہ
الحمد
اللہ عزوجل دعوت اسلامی تقریبا
200ممالک میں 107 شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ بنام مدرسۃالمدینہ جزوقتی بھی ہے جس کے تحت دنیا بھر میں دعوت اسلامی ۔ عاشقان
رسول کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی ہے موجودہ صورت حال لاک ڈاؤن میں کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے
بچے مدرسہ آنے سے قاصر ہیں جس کو مد نظر
رکھتے ہوئے قرآن پاک کی تعلیم کا سلسلہ اللہ کے فضل کرم سے آن لائن کی صورت میں جاری وساری ہے تاکہ قرآن پاک کی تعلیم سے منور ہونے والے
طلبہ اس سعادت سے محروم نہ رہیں۔ اس
سلسلے میں گزشتہ روز کراچی ریجن کے مدرسۃالمدینہ جزوقتی ڈیفنس کابینہ میں مدرسین بچوں کو آن لائن قرآن کی تعلیم سے منور کرنے میں مصروف عمل ہیں جس کے مناظر آپ تصویر کی صورت
میں ملاحظہ فرما رہیں ہیں ۔