شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، سہون کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سہون شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سہون شریف اور دادو کابینہ کے ناظمین و مدرسین مدنی عملہ نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے نئے مدارس کھولنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت مدارس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے نئے مدرسین و امام صاحبان کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب سہون شریف کی مصطفیٰ مسجد میں نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے امام صاحبان کا مدنی مشورہ لیا۔ سہون شریف کے اطراف کے امام صاحبان نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے قراٰن پاک درست پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری )

شارٹ ٹائم مدرسہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر حیدرآباد ریجن ،زون و کابینہ  نواب شاہ، مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سے نواب شاہ ، شہدادپور سانگھڑ اور سعیدآباد کے مدنی عملہ کے درمیان یاد رمضان کے سلسلے میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے عملہ نے شرکت کی۔

عرفان عطاری شارٹ ٹائم مدرسہ المدینہ نگران مجلسِ پاکستان نے قرآن پاک کو اچھے انداز میں پڑھانے پر تربیت کی۔ علم دین کی فضیلت، قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے اور مزید مدارس کھولنے پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: ارسلان عطاری نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ)

شعبہ  مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021 ء بروز جمعۃ المبارک اسلام آباد ریجن، راولپنڈی سٹی کابینہ، راولپنڈی سٹی میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ناظمین نے شرکت کی۔

ریجن زمہ دار محمد وقار عطاری نے ناظمین سے اگلے ماہ کے اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے ناظمین کی تربیت کی۔ مزید شعبے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مدرسین کی تربیت و خود کفالت پر مدنی پھولوں سے نوازا۔ نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا اور اگلے ماہ کے نئے مدارس اور نئے مدرسین کا اجارہ کروانے کے اہداف لئے۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)

مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین اور ناظم اعلیٰ نے شرکت کی۔

نذرعباس عطاری اور منیر احمد عطاری نے شرکا کو بچوں کی تربیت اور اپنی اصلاح کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔” بچوں کو پڑھاتے وقت کیا کیا نیتیں کی جاسکتی ہیں“ اس پر خصوصی گفتگو کی۔(رپورٹ: نذرعباس عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم) 

شارٹ ٹائم مدرستہ المدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، سینٹرل ساؤتھ زون ،صدر کابینہ گارڈن جیلانی مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمین و مدرسین و ناظم اعلیٰ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پاکستان شارٹ ٹائم مدرستہ المدینہ محمد عرفان عطاری نے رمضان مدنی عطیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گھر گھر جاکر رمضان عطیات کرنے کا ذہن دیا ۔ عطیات کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا ا ور اہداف دئیے۔(رپورٹ: عبدالرؤف عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم صدر کابینہ کراچی)


مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ، بن قاسم زون و کابینہ ، پیر سرہنڈی گوٹھ رزاق آباد میں شارٹ ٹائم مدارس المدینہ کے طلباء میں اسناداجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں سرپرست اسلامی بھائیوں سمیت طلباء کرانے شرکت کی۔اس اجتماع میں نگران مجلس مدراس المدینہ شارٹ ٹائم پاکستان کے ذمہ دارقاری عرفان عطاری، ریجن کراچی ذمہ دار شعبہ شارٹ ٹائم قاری شہروز عطاری ، نگران ڈویژن رزاق آباد قاری بلال نظر عطاری اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس شوری کے رکن حاجی سائیں برکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور بچوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: ابوالبشار رضوان بٹ عطاری ناظم اعلی مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ملیر کابینہ)


مدرستہ المدینہ فار بوائز  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 اپریل 2021ء کو لاہور ریجن،ہزارہ زون،مانسہرہ کابینہ خیبر پختونخواہ میں اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری شخصیات ، ائمہ کرام اور سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی جہانگیر شاہ عطاری نے قرآن پاک حفظ کرنے کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر حفظ قرآن و ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔


مدرستہ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور ریجن، ہزارہ زون، ایبٹ آباد کابینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرستہ المدینہ کے بچوں اساتذۂ اور ناظمین نے شرکت کی۔

اعلیٰ و رکن زون مدرستہ المدینہ جہانگیر شاہ عطاری نے قرآن پاک کو درست پڑھنے کا طریقہ پر مدنی پھول دئیے۔ اور رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت پر تربیت کرتے ہوئے تمام روزے پابندی سے رکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ مدرستہ المدینہ رکن زون)


مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  07 اپریل 2021ء بروز بدھ ریجن فیصل آباد، زون سمندری، کابینہ سمندری فیضانِ مدینہ سمندری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد عرفان عطاری، قاری نذر عباس عطاری نے مدرسین ناظمین کو ” بچوں کی تعلیم کیسے ممتاز کی جائے“ کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی عطیات کیسے جمع کریں کے حوالے نکات دئیے۔(رپورٹ: نذرعباس عطاری ناظم اعلیٰ)


مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء  کو اسلام آباد زون، راولپنڈی سٹی کابینہ میں محمد وقار عطاری ناظم اعلیٰ نے مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔

ناظم اعلی ٰمحمد وقار عطاری نے مدنی منوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیے اور خود کفالت کے حوالے سے مدرسین کا ذہن سازی کی۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈیگھیب )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 26 مارچ 2021ء کو راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین نے شرکت کی۔

مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد غضنفر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے نیو مدارس کھولنے اور رمضان عطیات جمع کرنے کاذہن دیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)


شارٹ ٹائم مدرسہ المدینہ دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، دادو کابینہ کے مقام پاٹ شریف میں مدرسہ جائزہ لیا اور بچوں کا مدنی حلقہ لگایا۔

ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم مدرسہ المدینہ ارسلان عطاری نے علم دین کی فضیلت اور قرآن پاک کی تعلیم کیلئے قواعد کی اہمیت پر گفتگو کی۔ صحابہ کرام کے متعلق عقائد پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: ارسلان عطاری نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ)