پنڈی گھیب میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد، ناظرہ مکمل
کرنے پر بچوں کوسند پیش کی گئی
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 21 جون
2021ء کو پنڈی گھیپ کھوڑ کابینہ میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری،نگران کابینہ پنڈی گھیب حاجی
عبد القادر عطاری، وقف مبلغ محمد شاہد عطاری، دیگر ڈویژن ذمہ داران اور بچوں کے ساتھ ساتھ ان کےسرپرستوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد اہتشام عطاری نے ”قرآن اور اس کی تعلیمات” کے موضوع پر بیان کیا
اور حاضرین کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو
درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھنےکا ذہن بھی دیا۔اختتام پر دو بچوں کو ناظرہ
قرآن کریم مکمل کرنے پر سند پیش کی گئی۔
اس
تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم مسجد طیبہ
ڈیڑہ والی اور مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم فیضانِ مدینہ پنڈی گھیب کے بچوں نے حصہ لیا
۔سلسلے کے بعد بچوں کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔ (رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)