18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ
المدینہ شعبہ جز وقتی کے تحت 2 اکتوبر2019ء کو مدرستہ المدینہ فیضان زم زم بلدیہ ٹاؤن
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جزوقتی مدرسین و ناظمین نے شرکت
کی۔ نگران مجلس مدرستہ المدینہ جزوقتی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے”مدرستہ المدینہ
میں نظام تعلیم و اخلاقیات کو بہتر کرنے کے لئے ایک مدرس کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں
اور کس انداز سے یہ ذمہ داری پوری کرنی ہے“کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد عرفان
عطاری، مجلس مدرستہ المدینہ شعبہ جز وقتی)