18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت جامع مسجد الخضراء 5G نیو کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹاؤن کے
ناظمین و مدرسین نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
شعبہ محمد عرفان عطاری نے ”ناکامی کے اسباب“ اور ”کامیاب انسان کون؟“
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔
اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ
نے مدارس کے نظم و ضبط اور تعلیمی معاملات کے متعلق چنداہم نکات پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے
تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ
شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)