18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے زیرِ اہتمام 11 جنوری 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ اڈیالہ راولپنڈی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
طلبہ، قاری صاحبان اور ناظمِ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگران ڈویژن شعبہ مدرسۃ المدینہ
شارٹ ٹائم محمد وقار احمد عطاری نے قراٰنِ کریم پڑھنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے طلبہ کو صدقے کے
فضائل بتاتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ باکس رکھنے کی ترغیب دلائی جس
پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظمِ اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم جہلم چکوال زون ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)