فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صوبائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کی کارکردگی بیان کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بتایا:سال 2025ء میں شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت 5 ہزار 703 بچوں نے ناظرہ قراٰن اور 281 بچوں نے حفظِ قراٰن مکمل کیا جبکہ 6 ماہ کی مدت میں ناظرہ قراٰنِ پاک
مکمل کرنے والے بچوں کی تعداد 88 تھی۔اسی
طرح شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم و بیش 1 ہزار 200 برانچز قائم ہیں۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام صوبائی ذمہ داران
کو ہدف دیا کہ 2026ء میں ہر UC میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کی کم از کم ایک
برانچ قائم کی جائے گی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami