حیدرآباد، سندھ 12 اگست 2025ء :

شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد، سندھ کی جامع فیضانِ صدیق اکبر میں 12 اگست 2025ء کو ”یومِ ام عطار اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد بچوں میں والدین کی خدمت اور ادب و احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

اس سلسلے میں ناظمِ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد سلمان عطاری نے بچوں کو والدین کی خدمت کرنے اور اُن کا ادب و احترام کرنے نیز والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنے کے حوالے سے بیان کیا۔اس اجتماعِ پاک میں مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے بچوں سمیت قاری صاحبان اور دیگر اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)