ملتان، پنجاب میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 14 اور 15 اپریل 2026ء کو 2 دن پر مشتمل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ داران اور پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ 

اس میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ قاری محمد جاوید عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف و منصوبوں پر مشاورت کی بالخصوص شعبہ قافلہ، شعبہ عشر، شعبہ تحفظ اثاثہ جات اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پریزنٹیشن کے ذریعے صوبہ پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

آخر میں اسسٹنٹ نگرانِ شعبہ محمد احسان الحق عطاری نے ماڈرن ٹولز کے ذریعے شعبہ جات کے کام کو تیز اور مؤثر بنانے کے لئے رہنمائی کی اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)