دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تعلیمی و انتظامی معاملات کے سلسلے میں 28 نومبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدرسین، ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں ابتداءً نگرانِ شعبہ قاری جاوید عطاری نے درود شریف پڑھنے کی فضیلت بیان کی اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ایک استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دیگر امور پر بھی کلام کیا اور حاضرین کو اپنے شعبے کی مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد سلمان عطاری ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)