21 شعبان المعظم, 1446 ہجری
دینِ اسلام کی خدمت میں مصروفِ عمل عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2025ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کا آن
لائن ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں دورہ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”دعوتِ اسلامی پر استقامت اور
وفاداری“ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو اپنی عملی کیفیت مزید بہتر بنانے
کی ترغیب دلائی۔