نیکی کی دعوت عام کرنے اور اصلاحِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2024ء کو راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ  ، صدر میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز کے دورۃ الحدیث (Last year)میں طالبات کے لئے ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔