لوگوں کو عالمِ دین بنانےاور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 01 نومبر 2023ء   بروز بدھ ملتان ڈویژن، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات کے لئے ردا پوشی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے آغاز میں اسلامی بہن نے قراٰنِ مجید کی تلاوت کی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

خوشی کے اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں) اور اسناد تقسیم کیں ۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے طالبات کو اخلاص کے ساتھ دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


17 اکتوبر   2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آباد کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمات و معلمات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسٹاف کی اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذیلی حلقے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ناظمات ومعلمات اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اکتوبر   2023ء بروز منگل جامعۃ المدینہ گرلز ترنول اسلام آبادمیں طالبات کےلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”8 دینی کاموں کی اہمیت اور ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے سیشن میں شریک طالبات کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 4اکتوبر 2023ء  بروز بدھ راولپنڈی شہر کے راجہ بازار ٹاؤن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اُم عطار میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں شیڈول ہوا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”اخلاق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی جھلکیاں “ کے موضوع پر بیان کیا ۔

بعدِ اجتماع جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی اور15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے اہدا ف دیئے ۔


سبزی منڈی عسکری پارک کراچی میں گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈویژن 2 کے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے لئے رداپوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن، نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم اور سنتوں بھرے بیان کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے طالبات اسلامی بہنوں کی رداپوشی کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین نے طالبات پر انفرادی کوشش کی اور تحائف تقسیم کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔


رحمت کالونی،  رحیم یار خان کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 26 اگست 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر اسٹاف و طالبات کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ ، معلمہ و طالبات اور اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دعوتِ اسلامی کے احسانات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور 8 دینی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے عملی طور پر اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر معلمات و طالبات نے ذمہ داریاں لینے اور عملی طور پر دینی کام کرنے کی نیتیں کیں ۔


پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کو عالمہ کورسز (درسِ نظامی) کروانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی 2023ء میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو تقویٰ و پرہیز گاری اپنانے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر جامعۃ المدینہ گرلز سے فارغ التحصیل ہونے والی خوش نصیب طالبات نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی صاحبزادی اور اُن کی نواسی کے ہاتھوں سےچادر اڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

22اگست 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات اور معلمات سے ملاقات کی اور اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں عملی طور پر 8 دینی کام کرنے اور تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اور معلمات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


فیصل آباد، پنجاب میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سنتوں بھرا اجتما ع منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک و ڈسٹرکٹ سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”جامعۃالمدینہ کی ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ روحانیت و ترقی کے لئے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جائے نیز اس حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے معلمات سمیت طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز، مغل چوک میں ایک سیشن ہوا جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں وقت کی اہمیت بتائی اور غیر ضروری کاموں کو چھوڑنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

لوگوں  کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، جامعۃالمدینہ گرلز کی عالمی و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کے حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا نیز جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈونیشن کو بڑھانے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی آئندہ کے اہداف طے کئے۔

21جون2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور ڈویژن میں جامعۃ المدینہ فار گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بہاولپور، ڈویژن ملتان اور ڈی جی خان کے ناظم الامور و خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ بہاولپور ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری و پنجاب ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی ا ور پاکستان خود کفالت ذمہ دار محبوب عطاری نے لیا۔

ذمہ داران نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،آئندہ کے اہداف دیئے ، 12دینی کاموں اور اجتماعی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)