18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16
اپریل 2024ء کو خیر پورمیں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں ایک
سیشن منعقد کیا گیا جس میں معلمات و طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد ”اسلاف
میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اپنے
اسلاف کی سیرت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدِ سیشن دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق جامعۃ
المدینہ گرلز کی معلمات اور ناظمہ اسلامی
بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں وقت
دینے ، دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملنے والےڈونیشن
کے اہداف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔