19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ گرلز حلیمہ سعدیہ بدین میں معلمات و طالبات کے لئے سیشن کا انعقاد
Fri, 10 May , 2024
226 days ago
20 اپریل 2024ء کو پاکستان کے شہر بدین میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز حلیمہ سعدیہ میں
ایک سیشن منعقد ہوا جس میں معلمات و طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن کی ابتدا اللہ عزوجل کے پاک کلام سے ہوئی اور نعت خواں اسلامی بہن
نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
کاموں کے حوالے سے معلمات و طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی
تنظیمی ذمہ داریاں لے کر دینی کام بڑھانے
کی ترغیب دی جس پر معلمات و طالبات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔