مظفرآباد شہر کے علاقے ماکڑی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 9 دسمبر 2023ء کو  ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت اسٹاف کی دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود طالبات و معلمات کو توبہ کے فضائل بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔