جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ
سننے و دیکھنے کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت
حضرت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے۔ اس ہفتے 29جمادی الاولیٰ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو
ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریبا 18 ہزار 813 معلمات و طالبات
نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
جامعۃ
المدینہ للبنات فیض عطار میں ماہنامہ
فیضان مدینہ میں تحریر مقابلہ کے حوالے سے
پریزنٹیشن
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 جنوری 2020
جامعۃالمدینہ للبنات فیض عطار آگرہ تاج کراچی میں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی
تشہیر اور تحریری مقابلہ میں حصہ کے حوالے سے پریزینٹیشن کا اہتمام ہوا۔جس میں
ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے مطالعہ کی اہمیت پر
بیان کیا اور تحریر کیسے کی جائے اس
کے بارے میں نکات دیے اس میں تقریبا 135 سے زائد طالبات اور
معلمات نے شرکت فرمائی۔65 طالبات نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی بکنگ کروانے
کی نیت کا اظہار کیا 45 طالبات نےتحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کا
اظہار کیااس پریزینٹیشن کی کامیابی میں الحمد
للہ تعالیٰ مجلس جامعةالمدینہ
کا بھر پور تعاون رہا۔
الحمد للہ عزوجل ! بنت عطار سلمہا الغفارنے 18 جنوری 2020بروزہفتہ جامعات المدینہ للبنات سے درس نظامی (عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی حیدرآباد زون کی 78 طالبات کی
ردا پوشی فرمائی جس میں مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن نگران ریجن حیدر آباد ابو عمر حاجی محمد فاروق جیلانی مد ظلہ
العالی نے بذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
الحمد للہ! اس ہفتہ
کا رسالہ تانبے کے ناخن پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے
مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 118854(ایک لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو چوون) رہی۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی
کارکردگی
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت
علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر
براہ راست دکھایا جاتا ہے۔ اس ہفتے 14جمادی
الاولی1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے
جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 16180معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی
سعادت حاصل کی۔
12 جنوری 2020ء کو جامعات المدینہ للبنات سے درس نظامی (عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے
والی صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے میر پور خاص زون کی 25 طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔ اس تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن ابو عمر عطاری نے بذریعۂ انٹر نیٹ سنّتوں بھرا بیان بھی کیا۔