شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام یکم مئی2020ءبروز جمعہ فیصل
آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ کی
اراکین کابینہ اور رکن ریجن اسلامی بہن نے
شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور جامعات المدینہ کی ناظمات،معلمات اور طالبات کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے رکھنے اور
ان کو مدنی کاموں کے اہداف دینے بالخصوص ڈونیشنز کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شخصیات کے ساتھ ٹیلیفونک روابط کو مربوط
رکھنے کی ترغیب دلائی۔
لاہور فاروق آباد کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ
اہتمام 11 مارچ 2020ء بروز بدھ کو
لاہور فاروق آباد کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عملے اور طالبات نے شرکت کی۔ کابینہ نگران
اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے رمضان ڈونیشن جمع کرنے کی پھرپور ترغیب
دلائی۔

12مارچ 2020ءبروزجمعرات کو دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات
کے زیر ِ اہتمام ماہانہ تربیتی اجلاس ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین
مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ جامعات المدینہ للبنات کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام13
مارچ 2020ء کو اسلام آباد ریجن کی اراکین کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات
پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کارکردگی،عملی شیڈول، جامعۃالمدینہ
کے جائزوں ، خود کفالت ،گھریلوں صدقہ بکس ،مدنی عطیات اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے می جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون
ملک کی تقریباً 153888(ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو اٹھاسی ) اسلامی بہنوں نے رسالہ
” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

جامعات المدینہ (دعوتِ
اسلامی ) میں سالا نہ تقریب ختم
بخاری شریف14مارچ 2020ءبروز ہفتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہوں گے۔ جامعات المدینہ للبنات میں
بذریعۂ مدنی چینل ختم بخاری شریف کی تقریب سعید دکھائی جائے گی۔ جامعات المدینہ
للبنات کی تمام طالبات اورخصوصا دورۃ الحدیث شریف کی طالبات مع سرپرست اور شخصیات شرکت کریں گی۔
جامعات المدینہ للبنات کی اراکین
کابینہ، زون و ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعو ت اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام
10مارچ 2020ء بروزمنگل جامعات المدینہ للبنات کی اراکین پاک مشاورت کے ساتھ اراکین کابینہ،
زون و ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں پاک
ذمہ دارجامعۃ المدینہ للبنات نے شعبۃ
الامتحان، شعبہ مالیات ، شعبہ تعلیم اور متفرق نکات پر تربیت کی نیز
زون و اراکین کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ زون کی تمام معلمات احیا ٫العلوم کی تمام جلد
وں کا 12ماہ میں مکمل مطالعہ فرمالیں ۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی
کارکردگی

شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے ۔
شوال المکرم سے دادو کابینہ میں نئے جامعات المدینہ للبنات کا آغاز ہونے جارہا ہے

دعوتِ اسلامی کے مجلس جامعات المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام
مارچ 2020ء میں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون
کی دادو کابینہ میں ایک جامعۃ المدینہ کے لئے جگہ لی گئی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! شوال المکرم1441ھ سے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا
جائے گا اور باقاعدہ اس میں اسلامی بہنیں ”فیضان علم کورس “ اور ”درس نظامی کورس“ میں داخلے لے
کر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی رجب المرجب کے مدنی مذاکرے سننے و دیکھنے کی
کارکردگی

حضرت
خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے یوم
عرس کے موقع پر مدنی مذاکرہ و جلوس غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ 6 رجب المرجب1441ھ تک ہونے
والے براہ راست مدنی مذاکرے میں ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً
4ہزار 379 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
مجلس جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت مجلس
جامعات المدینہ للبنات کی ماہِ فروری 2020ء کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:
٭ فروری2020ء میں 19ہزار
769معلمات و طالبات عاملات مدنی انعامات بنی۔
٭14ہزار 118معلمات و طالبات نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
٭11ہزار 421معلمات و طالبات نے یوم قفل مدینہ منایا۔
٭4ہزار 9 معلمات و طالبات نے ہفتہ وار علاقائی دورے میں شرکت کی۔
٭7ہزار 89 معلمات و طالبات نے ماہانہ تربیتی حلقے میں شرکت کی۔
٭21ہزار 29معلمات و طالبات نے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
٭17ہزار 737معلمات و طالبات نے گھر درس دیا اور سنا۔
٭ 3ہزار 429معلمات و طالبات نے تہجد ادا کرنے کی
سعادت حاصل کی۔