دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اوراس شعبے کی پاکستان و ریجن سطح و بیرونِ ملک کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کی بھرپور ترغیب دلائی جس میں یہ ذہن دیا کہ جہاں رابطے کی کمزوریاں ہیں وہاں کوشش کرکے رابطے کو مضبوط کیا جائے اور دعوت ِاسلامی کی تفصیلات بتاکر اسلامی بہنوں کوصدقہ دینے کا ذہن دیا جائےتاکہ ڈونیشن کے ذریعے دنیا بھر میں دین کا کام بڑھتارہے۔