7 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس
Sun, 3 May , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام یکم مئی2020ءبروز جمعہ فیصل
آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ کی
اراکین کابینہ اور رکن ریجن اسلامی بہن نے
شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور جامعات المدینہ کی ناظمات،معلمات اور طالبات کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے رکھنے اور
ان کو مدنی کاموں کے اہداف دینے بالخصوص ڈونیشنز کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شخصیات کے ساتھ ٹیلیفونک روابط کو مربوط
رکھنے کی ترغیب دلائی۔