مدنی مذکرے میں امیرِاہل ِسنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ سے تلاوتِ قراٰن پاک کی ترغیب ملنے پر جامعات المدینہ گرلز کی 32 طالبات نے بعدِ مغرب تا فجر مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

1 طالبہ نے 3دن میں مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی نیز 2 طالبات نے بعدِفجرتامغرب قراٰن ِپاک کے 15 پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اور 1طالبہ نے نمازِ مغرب تا فجر قراٰنِ پاک کے 21پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے جامعات المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن ، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں ممبئی بیکری کے پیچھے عمربن خطاب مسجدمیں جامعات المدینہ للبنات (اسلامی بہنوں کےلئے)کا یکم فروری 2021 میں آغاز ہوگا جس میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضان علم کورس کا آغازہوگا جس میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سکھایا جائے گا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے جامعات المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعات المدینہ للبنات کی پاک مشاورت ذمہ دار نے اراکین پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو تربیت کے مدنی پھول دیئے اور ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔


مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سے تلاوت قرآن کی ترغیب ملنے پر اسلامی بہنوں کے شعبے جامعۃ المدینہ گلستانِ مصطفےٰ عزیز آباد میں معلمہ اسلامی بہن نے ترغیب دلائی جس پر طالبات اسلامی بہنوں نے مکمل قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی نیتیں کیں۔درجہ ثالثہ کی دو طالبات بنت صادق اور بنت ابراہیم نے 3 دن میں قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شجاع آباد زون ، کابینہ میلسی ، ڈویژن  ٹبہ سلطان کے جامعۃ المدینہ میں مدنى حلقہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ مشاورت ڈویژن نگران ذیلی حلقہ اور علاقہ ذمہ داران سمیت 22 اسلامى بہنوں نے شرکت کى ۔مدنى حلقے میں اسلامى بہنوں کو دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا گیا نیز نیک اعمال کے بارے میں مدنی پھول دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  پچھلےدنوں فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی میانوالی کابینہ نگران کا جامعہ المدینہ کی طالبات اور مدنی عملے کے ساتھ مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران نے ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے۔ طالبات کو آٹھ مدنی کاموں کا تعارف کروایا اور ذیلی سطح کا کارکردگی فارم فل کرنے کا طریقہ بتایا اپنے ذیلی کے اجتماع میں شرکت کرنے، اور مدرسہ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کلفٹن سول لائن کی جامعۃ المدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع منعقد کیاگیا جس میں کلفٹن و ڈیفنس کی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مزید کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

کورس کے مضامين تجوید، تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈز کروایا گیا۔ تربیتی بیان کے ذریعہ کورس کی اہمیت بتائی اور ترغيب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدر ادریس گارڈن کے مدرسہ میں پاک مشاورت مالیات و ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ناظمات کا مدنی مشورہ لیاجس میں کم و بیش 54 ناظمات و ذمہ دارن نے شرکت کی۔

اصلاحی بیان ہوا اور مزید بہتریوں کے متعلق اہم نکات دئیے گئے۔ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ای رسید کے متعلق تربيت کی اوررسید اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا، پاک مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کورسز کی اہمیت کو اجاگر کیا، 8 دینی کاموں کی بہتری پر کلام ہوا کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی آخر مین ٹیلی تھون کی بہترین رپورٹ پر تحائف کے ذریعہ حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  شمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے نشتر جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ لیا جس میں تمام کابینہ نگران اور زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حب جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیانیز کارکردگی میں کمزوری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، انفرادی کوشش کو بڑھانے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں لی گئیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو ریجن نگران اسلامی بہن نے بلدیہ کابينہ سعید آباد میں قائم  جامعۃالمدینہ للبنات عشق عطار کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ریجن نگران اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرابیان کیا اور بیان میں شریک طالبات کو علم دین سیکھنے و سکھانے کی اہمیت سے روشناس کیا۔ ساتھ ہی دعوت اسلامی کے تحت دین کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جبکہ ناظمہ و معلمات کو بھی اہم نکات دیتے ہوئے تعلیمی و تنظیمی کیفیت بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ مغل چوک گوجرانوالہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں  137 طالبات ،معلمات اور مدرسات نے شرکت کی۔

رکن مجلس بیرون ملک شب و روز ذمہ دار کا بیان ہوا جس میں شرکا کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے اور ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے ، بکنگ کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ 45 طالبات اور تقریبا تمام مدنی عملہ نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ مغل چوک گوجرانوالہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں  137 طالبات ،معلمات اور مدرسات نے شرکت کی۔

رکن مجلس بیرون ملک شب و روز ذمہ دار کا بیان ہوا جس میں شرکا کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے اور ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے ، بکنگ کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ 45 طالبات اور تقریبا تمام مدنی عملہ نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی نیت کی۔