15 رجب المرجب, 1446 ہجری
جامعۃالمدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں تعارفی اجتماع برائے کورس فیضان قرآن و سنت کا انعقاد
Sun, 27 Dec , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کلفٹن سول لائن کی جامعۃ
المدینہ للبنات فیضان بسم اللہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع
منعقد کیاگیا جس میں کلفٹن و ڈیفنس کی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مزید کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
کورس کے
مضامين تجوید، تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈز کروایا گیا۔ تربیتی
بیان کے ذریعہ کورس کی اہمیت بتائی اور ترغيب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔