دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں میرپورخاص کے جامعہ غوث جیلانی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی ناظمات، معلمات، ناظمہ اعلیٰ، ریجن ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے نکات پیش کئے اور معلمات کے تعلیمی حوالے سے ہونے والے مسائل دورکئےنیزشعبہ مالیات ذمہ داراسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کو خود کفیل بنانے کے نکات بتائے ۔

شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شارٹ کورسز کے بارے میں بریفنگ دی جس پر معلمات و ناظمات نے جامعۃ المدینہ میں شارٹ کوسسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بابری چوک کے جامعۃالمدینہ میں تربیتی سیشن کا انعقادہواجس میں ریجن نگران و مشاورت نے بابری چوک کے جامعۃالمدینہ کی معلمات و ناظمات کو تعلیمی و تنظیمی معاملات کی تربيت کی۔

جبکہ دورةالحدیث کی طالبات کے درميان عبادت کی اہمیت بیان کیاور فرائض کے ساتھ نوافل ادا کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنےاور دعوت ِاسلامی کے دینی کام میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا۔


مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت 23 فروری  بروز منگل کو جامعات المدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ علم کورس کا انعقاد ہوگا جس میں تجوید و قرات ، اسلامی عقائد و مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کورس کادورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں قریبی جامعۃ المدینہ گرلزمیں رابطہ کرے یااس آئی ڈی پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Islamibahan.jamia@dawateislami.net

Jamialilbanatpak@dawateislami.net

Jamia.overseas@dawateislami.net

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ  امِ عطار لاڑکانہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں جامعۃالمدینہ کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ 

گورنمنٹ گرلز اسکول لاڑکانہ کی پرنسپل، سینئر ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ اسکول کی پرنسپل نے نیکی کی دعوت قبول کرتے ہوئے قرآن و سنت کورس میں داخلہ بھی لیا اور دعوتِ اسلامی کے کام کو سراہانیزکورس کے مضامین تجوید، تفسیر، حدیث ، فقہ،عقائد وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈ کروایاگیاجبکہ تربیتی بیان کے ذریعے کورس کی اہمیت اور ترغیب دلائی گئی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلہ کی نیتیں پیش کیں جبکہ لاڑکانہ شہر میں باقاعدہ فیضانِ قرآن و سنت کے درجہ کا آغاز بھی کردیا گیا۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ جامعات المدینہ گرلز میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی جمعرات 19تا 25جمادی الاخرتک کارکردگی درج ذیل ہے:

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20647

1پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:696

درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15056​​

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:898

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13445

مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16153

نفل روزوں کی مدنی تحریک میں شامل اسلامی بہنوں کی تعداد: 8486

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3316 

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3368

یومِ قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12971

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5557

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15446


گزشتہ  ہفتہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی طرف سے عطا کردہ ہفتہ وار رسالہ اذان کی برکتیں ملک و بیرون ملک سےمجلس جامعات المدینہ للبنات میں پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 151071(ایک لاکھ اکیاون ہزار اکہتر ) رہی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام یکم فروری 2021 ء کو نیوکراچی میں نئے جامعۃالمدینہ فیضان عمر بن خطّاب کا افتتاح ہوا اس موقع پر فیضان علم کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں نیو کراچی کی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں علم دین کی اہمیت پر بیان کیا گیا نیز کورس فیضان علم کے مضامین تجوید ،فقہ، و اسلام کی بنیادی عقائد کا تعارف و ان کی اہمیت بیان کی اورداخلوں کی ترغیب دلائی۔


مجلس مَدَنی مُذاکرہ کا مدنی کام یہ ہے کہ   دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وَابَسْتہ ہر مُنْسَلِک اور ذِمَّہ دار (ذیلی حلقہ تا عالمی ، ہر شعبہ ، دارالسنہ ، جامعۃالمدینہ ، مدرسۃ المدینہ ، دارالمدینہ ، مدرسۃ المدینہ آن لائن (للبنات) کی اساتذہ ، ناظمات ، طالبات ، مدنی عملہ وغیرہ) بلکہ تمام عاشقانِ رسول کو بھی مَدَنی مُذاکرہ سُننے کا عادی بناناہے ۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ گرلز کے زیرِ اہتمام فروری 2021 ءکو 2ہزار80 جامعات المدینہ گرلز کی مدنی عملے اور 22ہزار938 طالبات نے براہ راست ہونے والے مدنی مذاکرہ دیکھنے و سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام ماہِ فروری 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 15 ہزار 446 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور12ہزار 971 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ5ہزار557 اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


 شیخِ طریقت ،امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر عیسویں ماہ کی پہلی پیر شریف جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم قفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا جاتا ہےجس میں خاموش رہنے کی ترغیب کے سلسلے میں ذہن سازی کے لئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھ کرسنایا جاتا ہے اسی سلسلے میں ماہِ فروری2021ء کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا گیا جن کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

یوم قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12ہزار971

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار557

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15ہزار446


اسلامی بہنوں  کے شعبے جامعۃالمدینہ گرلز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نیو کراچی میں ایک نئے جامعۃ المدینہ گرلز فیضان عمر بن خطاب میں افتتاحی محفل اور فیضان علم کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو کراچی کی کابینہ مشاورت اور دیگر مشاورت ذمہ داران اور چند شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں علم دین کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے فیضانِ علم کورس کے مضامین تجوید ،فقہ اور اسلام کے بنیادی عقائد کا تعارف بھی کروایا اور اس کورس کو کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں اسلامی بہنوں نے خود بھی اس کورس میں داخلہ لیا اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی کورس میں داخلہ کروانے کی نیتیں کیں۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! اِمسال 2021ء سے جامعات المدینہ للبنات میں پڑھنے والی طالبات کو علومِ دینیہ کے ساتھ ساتھ مروّجہ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کروایا جائےگا تاکہ جامعات المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل مدنیّہ اسلامی بہنیں معاشرے کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اسلام و سنّیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں۔ مجلسِ عصری علوم کے تحت ملک کے مخصوص جامعات المدینہ میں دنیاوی تعلیم کا آغاز کیا جائے گا اس کی کچھ تفصیلات درج ذیل ہیں۔

پانچ سالہ درسِ نظامی مع دنیاوی علوم درجہ اعدادیہ درجہ اساسیہ

اوقاتِ کار

8:00 تا 1:00 درسِ نظامی کے اسباق اور 1:00 تا 2:00 دنیاوی علوم پڑھائے جائیں گے۔ (دنیاوی علوم پڑھنے کا طالبات کو اختیار ہوگا)

نصاب

بقیہ ناظرہ قرآنِ پاک، عقائد و مسائل، سیرت اور 8 کلاس کے لازمی مضامین پڑھائے جائیں گے۔ناظرہ قرآنِ پاک اور نماز و سیرت کے مضامین کے ساتھ 7 کلاس کے تین مضامین بھی ہوں گے۔