دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں میرپورخاص کے جامعہ غوث جیلانی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی ناظمات، معلمات، ناظمہ اعلیٰ، ریجن ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے نکات پیش کئے اور معلمات کے تعلیمی حوالے سے ہونے والے مسائل دورکئےنیزشعبہ مالیات ذمہ داراسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ گرلز کو خود کفیل بنانے کے نکات بتائے ۔

شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شارٹ کورسز کے بارے میں بریفنگ دی جس پر معلمات و ناظمات نے جامعۃ المدینہ میں شارٹ کوسسز کروانے کی نیتیں پیش کیں۔