جامعۃ
المدینہ امِ عطار لاڑکانہ میں قرآن و
سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ امِ عطار
لاڑکانہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں
تعارفی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و
بیش 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں جامعۃالمدینہ
کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔
گورنمنٹ
گرلز اسکول لاڑکانہ کی پرنسپل، سینئر ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
گورنمنٹ اسکول کی پرنسپل نے نیکی کی دعوت قبول کرتے ہوئے قرآن و سنت کورس میں
داخلہ بھی لیا اور دعوتِ اسلامی کے کام کو سراہانیزکورس کے مضامین تجوید، تفسیر، حدیث
، فقہ،عقائد وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈ کروایاگیاجبکہ تربیتی بیان کے ذریعے
کورس کی اہمیت اور ترغیب دلائی گئی۔
اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلہ کی نیتیں پیش کیں جبکہ لاڑکانہ شہر میں
باقاعدہ فیضانِ قرآن و سنت کے درجہ کا
آغاز بھی کردیا گیا۔