
اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں اسلام
آباد جامعۃ المدینہ فیضِ
رضا ڈسکہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ فیض ِرضا ڈسکہ کی دورۃالحدیث کی
11 طالبات نےشرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے طالبات کودعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش
کرتےہوئے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ادارتی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے
اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن
دیا۔جس پر تین طالبات نے دارالمدینہ سیالکوٹ کیمپس کے لئے اور باقی نے فیضان آن
لائن اکیڈمی میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی نیتوں کااظہارکیانیزطالبات نے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت علاقہ سطح پر کورسز کروانے کی نیت پیش کی۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت
گزشتہ دنوں گلشنِ عطار جامعۃ
المدینہ اسلام آباد میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں جامعۃ المدینہ کےعملہ اور زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے کا ذہن
دیا نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ اور روحانی علاج کے بستے بڑھانےکےحوالےسے نکات دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے
اپنے شعبے کو مضبوط بنانےاور بستے بڑھانے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا آخر میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار
نے زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔
جامعۃالمدینہ مغل
چوک میں دورۃالحدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کابینہ کے
جامعۃالمدینہ مغل چوک میں دورۃالحدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں گوجرانوالہ
کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات کےدرمیان دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کر کے طالبات کواپنی دینی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
جامعۃالمدینہ پنیالہ دورة الحدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن
کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ
جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ پنیالہ دورة الحدیث کی طالبات کےدرمیان
تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں ڈیرہ
اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے دورة الحدیث کی طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کر کے
طالبات کواپنی دینی خدمات پیش کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
نیز پنیالہ ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن جمع کرنے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے مدنی
مشوروں میں پابندی سے شرکت کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ جوہر ٹاون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور کابینہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کےحوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز ڈونیشن اور شخصیات اجتماع کے
بارے میں نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی
نیتوں کااظہارکیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلزکےتحت
گزشتہ دنوں جامعہ المدینہ گلزار عطار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس
میں طالبات کےساتھ ساتھ شخصیات و مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں ناظمہ اعلی و معلمہ اسلامی بہنوں نے طہارت و نماز کے ضروری مسائل سیکھائے نیزانہوں
نے اپنے فرائض و واجبات (نمازوں،روزوں) کو درست کرنے کاذہن دیتےہوئے روزانہ نیک
اعمال رسالےکےذریعہ اپنےاعمال کامحاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
حیدرآباد ریجن میر پور خاص میں دورہ حدیث کی
طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میر پور خاص
میں دورہ حدیث
کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقاد
ہواجس میں دورہ حدیث کی طالبات کو زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف
پیش کرتے ہوئے دینی
کاموں کے چند نکات احسن انداز میں نبھانے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے شعبہ
جات آن لائن اکیڈمی ،جامعۃ المدینہ گرلز،
فیضان ِ قرآن وسنت کورس فیضان تجوید کورس میں تدریس کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت کریم
آباد کے جامعۃ المدینہ گرلز میں خادمات کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ذمہ
دار اسلامی بہن نےخادمات کو نماز کا عملی طریقہ، ڈیوٹی سے متعلق اہم ضروری
معلومات، اپنی روزی کو پاک و حلال طریقے سے حاصل کرنے کے فضائل، قرآن مجید درست
پڑھنے، دینی کاموں میں شرکت اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا جس پر 6خادمات نے
ہاتھوں ہاتھ تجوید سے قرآن مجید درست کرنے کی نیتوں کااظہار کیاآخر میں مدنی
مذاکرہ و مطالعہ اور دیگر کارکردگی میں نمایاں ہونے والی خادمات کو تحائف پیش کئے
۔

امیراہلنست
دامت
براتھم العالیہ کی ترغیب پر عیسویں
ماہ کی پہلی پیر شریف جامعۃ المدینہ گرلز میں یوم ِقفل مدینہ منانے کا اہتمام کیا
جاتا ہےجس میں خاموش رہنے کی ترغیب کے سلسلے میں ذہن سازی کے لئے مکتبۃ المدینہ کا
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھ کرسنایا جاتا ہے اسی سلسلے میں مارچ 2021
میں یوم قفل مدینہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
یوم قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9ہزار125
ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
ہزار 498
جامعۃ المدینہ شمع مدینہ میں دورۃالحدیث کی
طالبات کےدرمیان مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ شمع مدینہ میں دورۃالحدیث کی طالبات کےدرمیان مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ رابطہ عالمی
سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دورۃالحدیث کی طالبات کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئےاحسن انداز
میں کرنے کاذہن دیااور فارغ التحصیل ہوجانے کے بعد مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا جس پر طالبات نے مختلف دینی
کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں کراچی
جامعۃ ا لمدینہ گرلز میں مدنی مشورے
کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاپنے شعبے
اصلاح ِاعمال کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول پیش کئے اور روزانہ نیک اعمال رسالہ پُرکرنے کی ترغیب دلائی نیزجامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں کی مدنی
عملے کی نیک اعمال سےمتعلق بریفنگ دیتےہوئے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک
اعمال پرعمل کرنے کاذہن دیتےہوئےمزید نیک
اعمال کارکردگیوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر مدنی عملے نے نیک اعمال رسالہ پر عمل
کرنےکی نیتوں کااظہار کیا۔
جامعۃالمدینہ للبنات پاکپورہ سیالکوٹ کی دورۃالحدیث
کی طالبات میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت
گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن جامعۃالمدینہ للبنات پاکپورہ سیالکوٹ کی دورۃالحدیث کی طالبات میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے
جامعۃالمدینہ للبنات پاکپورہ سیالکوٹ کی دورۃالحدیث کی طالبات کو دینی کام کرنے
کاذہن دیاجس میں دعوتِ اسلامی کے ہم پر احسانات کا ذکر کرتے ہوئے فارغ التحصیل
ہونے کے بعد طالبات کو ادارتی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا۔
تین طالبات نے دارالمدینہ سیالکوٹ کیمپس کےلئے اور
باقی نے فیضان آن لائن اکیڈمی اور جامعۃالمدینہ میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی
نیت کی نیز شعبہ شارٹ کورسز کے تحت علاقہ سطح پر کورسز کروانے کی نیت پیش کی۔