دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ماڑی پور کابینہ
کے ڈویژن مشرف کالونی کراچی سیکٹر 6 Aمیں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا جس میں ایڈمیشنز
کاسلسلہ جاری ہیں اور کئی ایڈمیشنز ہو چکے ہیں۔خواہش مند اسلامی بہنیں
جلد رابطہ فرمائے۔
اسی طرح مختلف مقامات پر موجود جامعۃ المدینہ
گرلز میں داخلوں کاسلسلہ جاری ہےعلمِ دین حاصل کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں داخلوں کےلئے اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے معلومات
حاصل کرلے۔
شعبہ جامعۃ المدینہ
گرلز جون 2021ء کی ملک
و بیرون کی مدنی مذاکرہ کارکردگی
دعوت ِاسلامی کےشعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز کے تحت 5 جون 2021 ءبروز ہفتہ کو ملک و بیرون ملک سے 21 ہزار 619 معلمات و طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے
کی سعادت حاصل کی ۔
واضح رہے !جامعۃ المدینہ گرلز میں درس
نظامی اور فیضان شریعت کورس کے داخلوں
کاسلسلہ جاری ہے ۔خواہش مند اسلامی بہنیں
مقامی جامعۃ المدینہ گرلز میں رابطہ فرمائیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی
ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن
علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ گزلز قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ
ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور
ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی
ریجن میں:2 جامعات
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی
ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن
علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ
ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور
ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی
ریجن میں:2 جامعات
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ گرلز فیض
مدینہ نیو کراچی میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے دورۃ الحدیث شریف کی طالبات کے درمیان’’ کامیابی کیسے
حاصل ہو ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ بیان طالبات کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا
اور آخر میں دینی کاموں کی ذمہ دارایاں لینے کے اہداف بھی دئیے، اس کے بعد ریجن
نگران اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کی ناظمہ اسلامی بہن سے دینی کاموں اور ہم
نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسے سوفیصد تک لانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں سکھر جامعۃ المدینہ گرلز
فیضان آمنہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز فیضان آمنہ کی معلمات اور طالبات نے شرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ
داراسلامی بہن نے تربیتی نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال رسالہ کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال رسالہ کارکردگی ٪ 100 جمع کروانے کا ذہن دیا نیز روزانہ قرآن پاک کی تلاوت
کرنے اور اپنی انفرادی عبادت کو مضبوط کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن کے علاقے ممتاز آباد میں مدنی مشورے
کاانعقادہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو آن لائن وبالمشافہ شارٹ
کورسز کروانے اور دفتری کام میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں ڈویژن کاہنہ نو میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے
اور ہفتہ وار ماہانہ کارکردگی کو بروقت
جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں افتتاحِ بخاری
کے موقعہ پر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس ڈیرہ اسماعیل خان کے تینوں جامعات (پنیالہ شریف، ڈیرہ اسماعیل خان ، پہاڑ پور )کے مدنی عملے اور دور الحدیث کی طالبات کے ساتھ
ساتھ درجہ اولیٰ کی نیو طالبات نے بذریعہ مدنی
چینل سلسلہ افتتاح بخاری میں شرکت کی ۔
آخر میں
ناظمہ اعلیٰ زون ڈیرہ اسماعیل خان نے
طالبات و مدنی عملے کو مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کو مضبوط
بنانے اور خوب خوب علم دین کو
پھیلانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعات المدینہ گرلزکے تحت گزشتہ دنوں کراچی
ریجن ویسٹ زون کی ناظمات
کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں
کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رمضان
ڈونیشن کے حوالے سے نکات بتائے اور عشرہ رحمت اہداف کا فالو اپ کیا نیز نیو درجات کے حوالے سے ناظمات کو اپڈیٹ معلومات فراہم کیں ۔
شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت
نگران ،شعبہ جامعۃ المدینہ کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کوشخصیات اجتماعات کرنے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنے ، فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ کو
ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اپریل 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو شعبہ جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا
شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی
پیر شریف کو شعبہ جامعۃ المدینہ کی اسلامی
بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!4ہزار150اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور4ہزار265اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی جبکہ1ہزار767اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔