پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں  قائم جامعۃ المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کا سلسلہ ہوا جس میں طالبات کی سرپرست خواتین سمیت معلمات،ناظمات اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں نے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کی۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی نیتیں کروائیں۔ آخر میں ناظمات و معلمات کا مشورہ لیا جس میں ان کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد فیضانِ مدینہ بیسمنٹ میں ردا پوشی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معلمات ،طالبات اور ان کی سرپرست خواتین نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے درس نظامی ( عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں، فرداً فرداً اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جامعۃ المدینہ ذمہ داران کو دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح ساہیوال میں بھی ردا پوشی اجتماع کا انعقاد ہوا جہاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن اور رکنِ شورٰی رفیع عطاری کی ہمشیرہ نے جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی ردا پوشی کی نیز طالبات کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔


31 اگست 2022ء  کو پی آئی بی جامعۃ المدینہ گرلز تخصص فی الفقہ کے درجہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا ۔ اس اجتماع پاک میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔

تلاوت قرآن اور نعت رسول ﷺ سے اجتماع پاک کا آغاز ہوا ۔اس کے بعد نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کے سلسلے میں طالبات کی تربیت کی۔ آخر میں سیلاب زدگان کے لئے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی و عروج کے لئے دعا کی۔ 


پچھلے  دنوں جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ صحابیات پی آئی بی میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’عاجزی و انکساری ‘‘کے ٹاپک پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید جامعۃ المدینہ گرلز ذمہ دار عالمی سطح نے اپنے شعبے کی پریزنٹیشن پیش کی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سولات کے جوابات دیئے اور ناظمہ کو کیسا ہونا چاہیئے ؟ امیر اہل سنت کی گھر والوں کے ساتھ شفقت کیسی ہے ؟ سے متعلق بتایا ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت  13جون 2022 ءبروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز علی ہاؤسنگ میں دورۃ الحدیث کی طالبات کے درمیان میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’ علم دین کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر طالبات نے ذیلی سطح پر تنظیمی ذمہ داری لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے جانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  11جون 2022ء بروز ہفتہ نگران پاکستان اسلامی بہن نے فیصل آباد میڑوپولیٹن کے ایریا سمن آباد میں نئے جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا جس میں شعبہ ذمہ دارا اور نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ علم دین کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ داخلوں کے حوالے سے حاضرین کو تفصیل بتاتے ہوئے انہیں خود اور دیگر عزیز و اقاریب کی خواتین و بچیوں کو ترغیب دلاکر داخلہ دلوانے کا ذہن دیا اس پر ہاتھوں ہاتھ 32 داخلوں کی نیتیں موصول ہوئیں ۔


10 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے بہادر آباد میں تخصص اور کلیۃ الشریعہ کے درجے  کا افتتاح کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے وہاں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر کے جامعۃ المدینہ گرلز رینج روڈ صدر میں 26 ویں کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدنی عملہ و طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’سیرتِ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ‘‘کے موضوع پر مبنی بیان کیا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ گرلز کی کنزالمدارس بورڈ کے تحت امتحانات دے کر پوزیشن لینے والی طالبات میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ  2022ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ کریم آباد میں جامعۃ المدینہ کی دو سطح کی ذمہ دار ، پاک سطح و ڈویژن سطح اور تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ لیا جس میں اللہ کریم کا خوف اپنے دل میں رکھتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچاتے ہوئے ، خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مارچ  2022ء بروز بدھ راولپنڈی شہر میں قائم جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر دورۃ الحدیث طالبات کے درمیان تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن دارلسنہ گجرات میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں گجرات ،سیالکوٹ اور میر پورخاص  کے جامعۃ المدینہ کی 70 طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے درس نظامی کی طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ برائے شحصیات کے نکات کے بتائے اور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئےنام پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو شمالی لاہور زون مياں مير کابینہ ڈویژن جوڑے میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اور ڈویژن بھٹہ چوک کے جامعۃ المدينہ نشاط ، پنیالہ اور ڈھوتر ميں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجن میں طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں عملی طور پر دینی کاموں کو کرنے کاذہن دیا۔