18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب میں قائم
جامعۃ المدینہ للبنات سے فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی کا سلسلہ ہوا جس میں
طالبات کی سرپرست خواتین سمیت معلمات،ناظمات اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اور صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہنوں نے فارغ
التحصیل طالبات کی ردا پوشی کی۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کی نیتیں کروائیں۔ آخر میں ناظمات و معلمات کا
مشورہ لیا جس میں ان کی تربیت کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔