دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد فیضانِ مدینہ بیسمنٹ میں ردا پوشی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معلمات ،طالبات اور ان کی
سرپرست خواتین نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نگران عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے درس نظامی ( عالمہ کورس) مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں، فرداً فرداً اسلامی بہنوں کو
تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں جامعۃ المدینہ ذمہ داران کو دعوت
اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی طرح ساہیوال میں بھی ردا پوشی اجتماع کا
انعقاد ہوا جہاں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن اور رکنِ شورٰی رفیع عطاری کی
ہمشیرہ نے جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی ردا پوشی کی نیز طالبات
کو دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔