بھینس
کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں 12 دن کا فیضان دینی کام کورس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن بھینس کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان عطار میں 12 دن پر مشتمل فیضان دینی کام کورس ہوا جس میں 13 طالبات نے شرکت کی۔
اس
کورس میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کی درجہ ثالثہ کی طالبات کو 8 دینی کام کرنے کے متعلق تر بیت کی جبکہ شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن
نے طالبات کو کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔
علاوہ ازیں شعبہ ڈونیشن بکس کی زون ذمہ دار اسلامی
بہن نے اس شعبہ کے تربیت کے مدنی پھول بتائے
نیز صدقہ کے فضائل بیان کئے اور طالبات کو
کارکردگی فارمز بھی سمجھائے ۔
باغبانپورہ
میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اُمِّ عطار ميں12 دينی کام کورس کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 نومبر2021ء کو ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن باغبان پورہ میں
قائم جامعۃ المدينہ گرلز اُمِّ عطار ميں12 دينی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن
نے طالبات کو دينی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی او ر تنظیمی ذمہ داری لينے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کيا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 نومبر 2021ء کو ڈيرہ
اسماعیل خان میں قا ئم جامعۃ المدينہ میں تربيتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحديث کی طالبات نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوت اسلامی کے دينی ماحول کی برکتيں بتاکر انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 24 نومبر
2021ء بروز بدھ جامعۃالمدینہ کریمیہ قادریہ کورنگی کی ناظمہ کے انتقال کے موقع پر
لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا اس
موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کی لواحقین رشتہ دار اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے
ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور علمِ دین کی خدمت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
آخر میں مرحومہ کے لئے دعا بھی کروائی ۔

دعوتِ
اسلامی کےزیر اہتمام 21 نومبر 2021ء بروز اتوار کو شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان
مشاورتوں اور رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاکستان بھر کی جامعۃ المدینہ میں پڑھنے والی طالبات کا 8 دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کا جائزہ لیا مزید طالبات کو درس نظامی کے ساتھ دعوت اسلامی کے دینی کام لینے کےحوالے سے نکات بتائے۔
اس کے
ساتھ ہی پاکستان سطح شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی ملک و ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہنامہ خواتین میں شائع ہونے والے مضامین تحریر کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر معلمات نے ہر ماہ ایک ایک مضمون تیار کرکے دینے کی نیت کی اور طالبات سے بھی مضامین لکھوانے کا ہدف لیا ۔
جامعۃ المدینہ گرلز فیضانِ اُمِّ عطار جھمرہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 نومبر 2021 بروز
جمعہ المبارک کو جڑانوالہ زون، اطراف جڑانوالہ ڈویژن رسول پور میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ ام عطار جھمرہ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ کا لائیو بیان سنا گیا ۔
دینی حلقہ میں ذمہ دران اور نگران اسلامی
بہنوں کی اصلاح کے مدنی پھول دیئے گئے۔ بیان کے آخر میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی بن قاسم زون کابینہ بن قاسم شاہ لطیف میں
جامعہ فیضانِ صحابیات کا افتتاح

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بن قاسم زون بن قاسم کابینہ شاہ لطیف میں جامعہ فیضانِ صحابیات
کا افتتاح ہوا اس موقع پر افتتاحی محفل کا
انعقاد کیا گیا۔
اس افتتاحی تقریب میں زون نگران، کابینہ نگران،
پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی
معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک
اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفارنے مبارکباد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کی دعوت دی نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا
ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی
علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ مزید گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی
پھول دیئے۔ اس کے علاوہ اس جامعہ کو اسلامی
بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا اعلان فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ ماں ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماؤں
کی ذہن سازی کی کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اسلامی طرززندگی پر کریں نیز ٹیلی تھون پر بھی
کلام کیا اور فیضانِ شریعت کورس میں ایڈمیشنز
لینے کے تعلق سے بھی گفتگو کی۔ اسلامی بہنوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے، مدرسۃ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے نیز ٹیلی
تھون مہم میں شریک ہونے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021 ء برزو جمعرات بن
قاسم کابینہ شاہ لطیف کراچی میں جامعہ فیضان
صحابیات کا آغاز ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں
بن قاسم زون کی زون نگران، کابینہ نگران، پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ کی معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں
بھرا بیان کیا، مبارک باد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز
درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ
میں بھی داخلہ لینے کا ذہن دیا ساتھ ہی علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت
کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی پھول دیئے۔
مزید اس جامعۃ المدینہ میں اسلامی بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا بھی اعلان
فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
میر
پور کشمیرکوٹلی کابینہ نکیال میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے
تحت تاریخ:2 نومبر 2021ء کومیر پور کشمیرکوٹلی کابینہ نکیال میں قائم
جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 80 طالبات و 6 معلمات و ناظمہ
نے شرکت کی۔
اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے طالبات و معلمات کے درمیان’’ راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ٹیلی تھون مہم سے متعلق اہم نکات بیان
کئے نیز ٹیلی تھون میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے کی ترغیب دلائی اوراہداف بھی
دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت 27 اکتوبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان
زون لکی مروت کابینہ میں قائم میرج ہال
میں ردا پوشی اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسات وطالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے بھی شرکت کی ۔
اس سال ڈیرہ اسماعیل خان زون کے جامعات المدینہ
کی 6 طالبات نے درس نظامی اور 7 نے فیضان شریعت کورس مکمل کرنے کی سعادت پائی ۔
اس موقع پر زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کیااور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتےہوئےمزید
علم دین حاصل کرنےکےلئےمطالعہ کرتےرہنےکی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد طالبات کی ردا پوشی کی اوران کواسناد بھی پیش کیں ۔
کوئٹہ
زون جامعۃ المدینہ گرلز فیضان بی بی ہاجرہ
میں اجتماع میلاد کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ زون جامعۃ المدینہ گرلز فیضان بی بی ہاجرہ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول
ﷺ سے ہو ا۔اس کےبعد جامعۃ المدینہ کی طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش اور بیان کے
مقابلے کا سلسلہ ہوا نیز مدنی اشعار کی تکرار کا سلسلہ بھی رہا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ کی ناظمہ نے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالےسے ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ
جامعۃ المدینہ گرلز کےزیر اہتمام میانوالی
زون میں محفل میلاد کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےزیر اہتمام 18 اکتوبر 2021ء کو میانوالی زون میں
محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں حضور ﷺکی آمد کی خوشی میں کلام پڑھے گئے۔اس
کےعلاوہ طالبات میں اشعار کی تکرار کا
مقابلہ بھی ہوا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو تحائف دیئے گئے۔
بعدازاں ناظمہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
صلوۃ وسلام اور عا کےساتھ محفل میلاد کا
اختتام ہوا ۔