دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام 4 نومبر 2021 ء برزو جمعرات بن
قاسم کابینہ شاہ لطیف کراچی میں جامعہ فیضان
صحابیات کا آغاز ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں
بن قاسم زون کی زون نگران، کابینہ نگران، پاکستان مدرسۃ المدینہ نگران ، ریجن نگران، جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ کی معلمات اور عوام اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 200 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
آغاز
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں
بھرا بیان کیا، مبارک باد دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے کا ذہن دیا نیز
درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ
میں بھی داخلہ لینے کا ذہن دیا ساتھ ہی علم دین سیکھنے اور اپنے بچوں کی دینی تربیت
کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کے تعلق سے بھی مدنی پھول دیئے۔
مزید اس جامعۃ المدینہ میں اسلامی بہنوں کا دارالسنہ بنانے کا بھی اعلان
فرمایا اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔