دعوتِ اسلامی کےتحت  13جون 2022 ءبروز پیر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز علی ہاؤسنگ میں دورۃ الحدیث کی طالبات کے درمیان میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نگران ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’ علم دین کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت ِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر طالبات نے ذیلی سطح پر تنظیمی ذمہ داری لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے جانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  11جون 2022ء بروز ہفتہ نگران پاکستان اسلامی بہن نے فیصل آباد میڑوپولیٹن کے ایریا سمن آباد میں نئے جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا جس میں شعبہ ذمہ دارا اور نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ علم دین کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ داخلوں کے حوالے سے حاضرین کو تفصیل بتاتے ہوئے انہیں خود اور دیگر عزیز و اقاریب کی خواتین و بچیوں کو ترغیب دلاکر داخلہ دلوانے کا ذہن دیا اس پر ہاتھوں ہاتھ 32 داخلوں کی نیتیں موصول ہوئیں ۔


10 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے بہادر آباد میں تخصص اور کلیۃ الشریعہ کے درجے  کا افتتاح کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفارنے وہاں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  28اپریل 2022ء بروز جمعرات راولپنڈی شہر کے جامعۃ المدینہ گرلز رینج روڈ صدر میں 26 ویں کے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدنی عملہ و طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’سیرتِ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ‘‘کے موضوع پر مبنی بیان کیا۔ آخر میں جامعۃ المدینہ گرلز کی کنزالمدارس بورڈ کے تحت امتحانات دے کر پوزیشن لینے والی طالبات میں تحائف تقسیم کئے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ  2022ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ کریم آباد میں جامعۃ المدینہ کی دو سطح کی ذمہ دار ، پاک سطح و ڈویژن سطح اور تعلیمی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ لیا جس میں اللہ کریم کا خوف اپنے دل میں رکھتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے بچاتے ہوئے ، خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 2 مارچ  2022ء بروز بدھ راولپنڈی شہر میں قائم جامعۃ المدینہ رینج روڈ صدر دورۃ الحدیث طالبات کے درمیان تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن دارلسنہ گجرات میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں گجرات ،سیالکوٹ اور میر پورخاص  کے جامعۃ المدینہ کی 70 طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے درس نظامی کی طالبات کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ رابطہ برائے شحصیات کے نکات کے بتائے اور اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئےنام پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو شمالی لاہور زون مياں مير کابینہ ڈویژن جوڑے میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اور ڈویژن بھٹہ چوک کے جامعۃ المدينہ نشاط ، پنیالہ اور ڈھوتر ميں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہواجن میں طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں عملی طور پر دینی کاموں کو کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ  ڈویژن بھینس کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان عطار میں 12 دن پر مشتمل فیضان دینی کام کورس ہوا جس میں 13 طالبات نے شرکت کی۔

اس کورس میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ گرلز کی درجہ ثالثہ کی طالبات کو 8 دینی کام کرنے کے متعلق تر بیت کی جبکہ شعبہ کفن دفن کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔

علاوہ ازیں شعبہ ڈونیشن بکس کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اس شعبہ کے تربیت کے مدنی پھول بتائے نیز صدقہ کے فضائل بیان کئے اور طالبات کو کارکردگی فارمز بھی سمجھائے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 30 نومبر2021ء  کو ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن باغبان پورہ میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اُمِّ عطار ميں12 دينی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دينی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی او ر تنظیمی ذمہ داری لينے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کيا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 نومبر 2021ء  کو ڈيرہ اسماعیل خان میں قا ئم جامعۃ المدينہ میں تربيتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃ الحديث کی طالبات نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوت اسلامی کے دينی ماحول کی برکتيں بتاکر انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24 نومبر 2021ء بروز بدھ جامعۃالمدینہ کریمیہ قادریہ کورنگی کی ناظمہ کے انتقال کے موقع پر لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا اس موقع پر کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کی لواحقین رشتہ دار اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور علمِ دین کی خدمت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں مرحومہ کے لئے دعا بھی کروائی ۔