شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور اور قصور
ڈویژن مدرسات کی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں دونوں ڈویژنز کی تمام مدرسات ، تمام ایڈمن اسٹاف اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ا راکینِ مجلس تعلیمی
امور ، معاونِ نگران ِ مجلس اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے چند سیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات(اسلام کی روشن تعلیمات،علم نور ہے وغیرہ) پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی معیار کو مضبوط اور
پروفیشنل کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور مبلغِ
دعوتِ اسلامی ابو منصور عطاری نے بھی اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اصلاحی
موضوعات پر اُن کی تربیت کی۔