شعبہ مدنی کورسز گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 سے 12 سال کی بچیوں اور 7 سے 9 سال کے بچوں کے لئے ون ڈے سیشن True friend’s shine کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا آغاز 10 نومبر 2025ء کو پاکستان میں وارڈ سطح پر جبکہ اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ تاریخ کو ہونے والے سیشن کی مکمل مدت 1 دن ہوگی جس میں کلاس کا دورانیہ کم و بیش 60 منٹ (یعنی 1 گھنٹہ) ہوگا۔

کورس کی خصوصیات:

اس سیشن میں پیارے آقا کے پیارے دوست، دوست کس کو بنائیں؟، اچھی صحبت کا اچھا اثر ،بُری صحبت کے نقصانات اور دلچسپ ایکٹیویٹز کے علاوہ اور بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملےگا ۔ ان شآءَ اللہُ الکریم

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت: 7 سے 12 سال کی بچیوں اور 7 سے 9 سال کے بچےوں کو اس کورس میں داخلہ دلوایا جاسکتا ہے لہٰذا جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔ داخلے کے لئے اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں۔

پاکستان کی اسلامی بہنوں کے لئے!

ib.coursespak@dawateislami.net

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اسلامی بہنوں کے لئے!

Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net