کراچی
سٹی میں قائم اسلامیہ کالج میں 10 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ گرلز کے تحت ایک سیشن منعقد کیا
گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ”راہِ
خدا عزوجل میں
خرچ کرنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات سمیت دینی کاموں کا تعارف کروایا اور انہیں بتایا کہ کس طرح دعوتِ اسلامی دینِ
اسلام کی خدمت کر رہی ہے۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے سیشن مین شریک اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون
2025ء میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں
صلوٰۃ و سلام پر سیشن کا اختتام ہوا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں سے ملاقات کے دوران اُن پر انفرادی کوشش بھی کی اور انہیں دینی کاموں میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔