کراچی، 7 نومبر 2025ء :

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً اسلامی بہنوں کے درمیان محافلِ نعت کا انعقاد ہوتا رہتا ہے جن میں اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ دینی مسائل بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔

معلومات کے مطابق 7 نومبر 2025ء کو کراچی کےعلاقے بلاک 4 میں ایک اسلامی بہن کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے محبت و عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔

اس محفل میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حکم الٰہی کی پابندی کرنے اور شریعت کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم باتیں بیان کیں اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کی اور صلوٰۃ و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔