شعبہ مدنی   کورسز گرلز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورس ”تصوف اور تقلید“ منعقد ہونے والا ہے جس کا آغاز 15 نومبر 2025ء کو پاکستان میں وارڈ سطح پر جبکہ اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو گا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق 15 نومبر کو شروع ہونے والے ”تصوف اور تقلید“ کورس کی مکمل مدت 2 دن ہوگی جس میں کلاس کا دورانیہ کم و بیش 60 منٹ (یعنی 1 گھنٹہ) ہوگا۔

کورس کی خصوصیات:

اس کورس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تصوف و تقلید کی اہمیت، تعریفات ، تقلید و تصوف پر عمل کرنا کیوں ضروری ہے ؟، تقلید و تصوف سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیاں اور بیعت کرنے کی شرعی حیثیت وغیرہ نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان شآءَ اللہُ الکریم

کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت: اس کورس میں ذمہ داران اور تمام اسلامی بہنیں داخلہ لے سکتی ہیں تو جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔ داخلے کے لئے اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔

اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں۔

پاکستان کی اسلامی بہنوں کے لئے!

ib.coursespak@dawateislami.net

پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اسلامی بہنوں کے لئے!

Ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net