20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے تحت دھوراجی کالونی میں قائم جامعۃ
المدینہ حبیبیہ میں لگنے والے تخصص فی الفقہ کے درجے میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار و
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی۔
دوران
تربیت نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’استقامت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور طالبات کو پڑھائی کے
ساتھ ساتھ 8 دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے
دعا کروائی۔ سیشن کے اختتام پر طالبات سے ملاقات بھی فرمائی۔